’مدت ختم ہونے پر میئر ہی ایڈمنسٹریٹر ہوگا‘، سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور

اپوزیشن کے شور شرابے میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا گیا، بل کے مطابق کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئر ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سنبھالے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایوان میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا۔ 

اس دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے آگئے۔ اپوزیشن ارکان نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی، جس کے بعد اسے منظور کرلیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق نئے منتخب مئیر کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کریں گے۔ ڈپٹی میئر وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر ہوگا اور اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔

بل کے متن کے مطابق یو سی چیئرمین غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کر کے ایس بی سی اے کو اطلاع دیں گے۔

بل میں مصحالتی فورم شامل کردیا گیا ہے، 90 دن میں فورم تشکیل دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔