فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔