ناروے، مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب

ناروے اسلامک کلچرل سینٹر اوسلومیں الخدمت یورپ کے وائس پریزیڈنٹ چوہدری رفاقت علی کی طرف سے پاکستانی اداکار اور کامیڈین افتخار ٹھاکر اورمعروف پاکستانی آرٹسٹ سینئر صحافی اینکرجنید سلیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔

یہ مہمان اسلامک کلچرل سینٹر بیونڈال ناروے مسجد کی تعمیر کے ليے فنڈ ریزنگ ڈنر تقریب میں شمولیت کے لیے آئے تھے۔

پاکستانی مہمانوں کی کاوش کی وجہ سے تقریب میں ایک گھنٹے میں چار ملین کرؤن سے زیادہ رقم اکٹھی ہوئی۔

تقریب میں آئے ہوئے اوورسیز نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے لوگ خواتین و حضرات نے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مولانا مفتی حافظ سلیم اللّٰہ علوی کیا جبکہ نعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وقاص میر نے پڑھی ۔

تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کےانچارج ڈی افیئرز محمد سلیم اللّٰہ خان جنید سلیم افتخار ٹھاکر سید رضوان احمد چوہدری رفاقت علی اور دیگر نے خطاب کیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دیار غیر ناروے میں اللّٰہ کا گھر بنانے میں بڑھ چڑھ کر فنڈ دیا۔

​یہ تاریخی فنڈ ریزنگ اس بات کی غماز ہے کہ جب نیتیں خالص ہوں اور مقصد اللّٰہ کی رضا ہو، تو ناروے کی پاکستانی کمیونٹی دینی اور فلاحی کاموں کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔