ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کا تھا، بھارتی کوچ

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں جیو نیوز نے سوال کیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟

اس پر بھارتی کوچ نے جواب دیا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے فیصلے پرعمل کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔