ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے کررہا ہے، ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی پیٹرول کی قیمت تیزی سے نیچے آئے گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تو مجھے اعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔