اے سی سی نے کہا ہے کہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی۔
محسن نقوی اور دیگر عہدے دار اختتامی تقریب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے، محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں۔
اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔
بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ایشین کپ ویمن ٹائٹل جیتا تھا۔ تقریب ختم ہوگئی، بھارتی ویمن ٹیم ٹرافی لینے نہیں آئی۔
بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔
محسن نقوی اس مرتبہ انتظار کرنے کے بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔
بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھی، بھارت نے شرفا کے کھیل جینٹلمینز گیم کرکٹ کو ایک بار پھر نفرت کی سیاست کی نذر کر دیا۔