چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کےلیے سڑک پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھرمیں نئےصوبے بننے چاہئیں، نئے صوبوں کا مطالبہ ہمارے منشور میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان ہوں یا جلسے ہر جگہ صوبوں کی بات کی۔ اب سڑکوں پر نکلیں گے، جہاں آبادی زیادہ ہے وہاں صوبے بننے چاہئیں۔
ایم کیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ متحدہ روز اول سے ایک ہے اور ایک رہے گی، اگلے ہفتے سڑکوں پر نکلیں گے، خواتین بھی ساتھ ہوں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں تک معاملہ مخالفین لےکرآئے، جو صوبوں کی تقسیم پر غداری کا نعرہ لگاتے ہیں وہ خود غدار ہیں۔