ایلون مسک، سیم آلٹمین کی اے آئی سے متعلق ڈاریو کے بیان کی حمایت

ایلون مسک اور سیم آلٹ مین نےاے آئی کمپنی اینتھروپک کے سربراہ کے بیان کی حمایت کردی۔

ایکس اے آئی کے سربراہ ایلون مسک اور اوپن اے آئی کمپنی کے سربراہ سیم آلٹمین نے بھی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی۔

ایلون مسک نے کہا کہ ڈاریو کی بات بالکل ٹھیک ہے، وہ تو خود طویل عرصے سے اے آئی خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔

سیم آلٹمین کا کہنا تھا کہ وہ ڈاریو سے متفق ہیں، مصنوعی ذہانت کی رفتار مناسب انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاریو اموڈے نے خبردار کیا تھا کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی صرف 6 سے 12 ماہ میں پورے انٹرنیٹ کو ہائی جیک کر سکتی ہے، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔