وزیراعظم کی پیٹرول قیمتوں سے متعلق اسکیم، حافظ نعیم کا ردِعمل آگیا

فوٹو بشکریہ حافظ نعیم الرحمان / ایکس

وزیراعظم کی پیٹرول قیمتوں سے متعلق اسکیم پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر ریلیف کا جائزہ لیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے پیٹرول لیوی کے خلاف جاری ہماری جدوجہد پر فرق نہیں پڑے گا۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دینے کی خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کےلیے خصوصی اسکیم شروع کر رہے ہیں۔