سندھ میں ممکنہ بارشیں، ایڈوائزری جاری

—فائل فوٹو

سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر گیانچند ایسرانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، پی ڈی ایم اے اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 ہائی الرٹ رہیں۔

گیانچند ایسرانی نے کہا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی ڈویژن میں بھی 14 سے 16 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکمے مشینری اور عملہ تیار رکھیں۔