امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، ایک مافیائی سسٹم کے تحت چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ظلم کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو عوام نے بھتا ٹیکس قرار دیا ہے، 20 ستمبر کو اسلام آباد میں چاروں طرف سے آئیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں، 36 شہروں میں دھرنے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج تیمرگرہ جا رہا ہوں جہاں بڑا دھرنا ہو رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنوں میں عوام کی تعداد بڑھ رہی ہے۔