مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کو الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے اور پنجاب بھر کے پارٹی عہدیداروں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب کی تمام ڈویژن، اضلاع، تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے، مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے مخلص کارکنوں کو لوکل باڈیز الیکشن میں ترجیح دینے کی تجویز بھی دی گئی۔

پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکل باڈیز الیکشن کی تیاریوں کا رو ڈمیپ طے کرکے قیادت کو بھجوایا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اجلاس میں نئے صوبوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جس میں کہا گیا کہ نئے صوبوں پر بحث پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

چوہدری جاوید بوٹا اور محسن رانجھا کو نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بنا دیا گیا۔