2 ماہ کے دوران 100 کمرشل بحری جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا، سینٹ کام

فوٹو: ایکس/ سینٹ کام 

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے پچھلے 2 ماہ کے دوران 100 کمرشل بحری جہازوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔ یہ اقدام ایرانی پانیوں کی ناکا بندی کے سلسلے کی کڑی ہے۔ 

سینٹرل کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک بھی بحری جہاز امریکی افواج کی اجازت کے بغیر گزرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے اہلکار ایران کے خلاف جاری اس مشن پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، کوئی جہاز امریکی اجازت کے بغیر امریکی آہنی دیوار سے ہو کر نہیں گزر سکتا۔