یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونیوالوں کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن ادائیگی کی ہدایت

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ(فائل فوٹو)۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پینشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری صحت اور دیگر نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ پنشن کی بروقت ادائیگی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا جائے۔