صدر زرداری کا بیرون ملک کا دورہ نجی تھا، اخراجات خود ادا کیے، ترجمان

ترجمان صدر مملکت سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا بیرون ملک کا دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ دورے سے متعلق تمام اخراجات صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذاتی طور پر برداشت کیے ہیں۔

صدر مملکت سیکرٹریٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کےلیے طیارہ صدرِ مملکت نے ذاتی طور پر کرائے پر حاصل کیا تھا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ طیارہ، عملہ، پارکنگ اور قیام کےلیے تمام اخراجات صدرِ مملکت نے خود ادا کیے۔