بھارتی پائلٹ دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پایا گیا، جس کی شناخت سنی اسلڈیکر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فلائٹ کیپٹن سنی اسلڈیکر ہوٹل کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پائلٹ سنی نے 10 ستمبر کو ہوٹل میں چیک اِن کیا تھا۔ اگلے روز اس کے بھائی نے ہوٹل منیجر سے رابطہ کرکے بتایا کہ سنی فون کالز کا جواب نہیں دے رہا، جس کے بعد منیجر نے کمرے میں جا کر دیکھا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ ماسٹر کی کے ذریعے دروازہ کھولا تو پائلٹ کو بے ہوش حالت میں پایا۔
سنی کا پوسٹ مارٹم نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں کیا گیا، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ اور طبی ماہرین کی رائے موصول ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔