معروف بھارتی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر سونو نگم نے ممبئی میں واقع اپنے دفتر کی جگہ 18 کروڑ روپے میں فروخت کر دی۔
واضح رہے کہ انھوں نے یہ جگہ 2023 میں 14 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔
ممبئی کے ٹریڈ سینٹر نامی عمارت میں واقع یہ جگہ 3,082 مربع فٹ کمرشل پراپرٹی تھی، جہاں کیلاش کھیر نے بھی 9 ستمبر کو اپنا دفتر 10.50 کروڑ میں فروخت کیا تھا، جو نومبر 2025 میں 10.50 کروڑ میں خریدا گیا تھا۔
سونو نگم کی پراپرٹی ٹریڈ سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس لین دین کا اندراج 4 ستمبر 2026 کو ہوا، جس پر 1.08 کروڑ اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی۔