چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ برکس ممالک کو تاریخ کے درست رخ پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔
برکس سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ اور خلیج میں امن کے لیے برکس ارکان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نے پورے خطے کے لوگوں کو شدید نقصانات پہنچائے۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں نہیں۔