ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ سندھ توڑنے کی باتیں پہلی بار نہیں ہو رہیں اور سندھ پر حملوں میں سندھ کی شخصیات ہی ملوث رہی ہیں۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے نفاذ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیں، آئین کے مطابق جی ایس ٹی پر صوبوں کا حق ہے۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس سیاسی جماعتوں کی حمایت سے وفاق کے حوالے کیا گیا تھا جو بعد میں صوبوں کو واپس ملا۔
ماہرِ معاشیات نے کہا کہ سندھ کے بااثر لوگ سمجھوتے کر لیتے ہیں اور صوبہ سندھ پر حملوں میں یہیں کی شخصیات ملوث رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد سندھ کو ممبئی پریزیڈنسی سے الگ کیا گیا تھا جبکہ بعد میں ون یونٹ کے قیام کی حمایت میں سندھ اسمبلی نے ووٹ دیا تھا۔