بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں برکس تنظیم کا 18واں سربراہی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے روس، چین اور ایران سمیت رکن ممالک کے سربراہان نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی نئی دلی میں موجود ہیں۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سال برکس اجلاس کی بنیادی تھیم ’لچک، جدت طرازی، تعاون اور پائیداری کا فروغ‘ہے۔
اجلاس میں مقامی کرنسیوں میں تجارت، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیات پر تفصیلی بات چیت اور معاہدے متوقع ہیں۔
اجلاس میں میزبان ملک بھارت کے علاوہ برازیل، جنوبی افریقہ، چین، روس، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔