قطر نے سعودی عرب کی مشرقی مغربی تیل پائپ لائن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اقدام ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق ایسے حملے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث ہیں، شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔
قطر نے برادر ملک سعودی عرب کے ذمے دارانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔