پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رضا اللّٰہ نے چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
رضا اللّٰہ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگادیے۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ بیٹر بن گئے ہیں۔
ان کے علاوہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تھے، انہوں نے 2008 میں انگلینڈ ہی کیخلاف نیپیئر میں اپنے پہلے میچ میں 9 چھکے لگائے تھے۔