ٹینس گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے دروازے انفلوئنسرز اور کنٹینٹ کری ایٹرز کے لیے بند کر دیے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ومبلڈن نے انفلوئنسرز اور کنٹینٹ کری ایٹرز کو ایکریڈیشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو ایس اوپن میں پیش آئے واقعے کے بعد ومبلڈن نے میچز میں خلل سے بچنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔
یو ایس اوپن میں انفلوئنسرز کی جانب سے خلل ڈالنے پر ناؤمی اوساکا سمیت متعدد کھلاڑیوں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل انگلینڈ کلب نے کھلاڑیوں کی توجہ ہٹنے سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آل انگلینڈ کلب رِنگ لائٹ سمیت ایسے سامان کو بھی ضبط کرے گا جس سے میچز میں خلل پڑنے کا امکان ہو۔