ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب جنرل یداللّٰہ جوانی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ممالک سے امریکی افواج کو نکال دیں، بصورتِ دیگر انہیں شدید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل یداللّٰہ جوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کو اپنے ملکوں سے نکال کر فوجی اڈے واپس لے لیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی اڈے یا مقام کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کر سکتی ہے۔
جنرل یداللّٰہ جوانی نے بالخصوص کویت، بحرین اور اردن کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں موجود ایسے مقامات، جہاں سے ایران کے خلاف حملوں کے لیے کارروائیاں کی جاتی ہیں، ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔