برطانوی محکمہ موسمیات نے 2026 کو برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موسم سے متعلق ریکارڈ 1884 میں مرتب کرنا شروع کیا گیا، رواں برس متعدد ریکارڈ ٹوٹے، جون تا اگست اوسط درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موسم گرما میں دن اور رات کا اوسط درجہ حرارت 16.5 سینٹی گریڈ رہا۔
رپورٹ کے مطابق 2026 کو جنگلات میں آگ، خشک سالی اور بے آرام راتوں کے سبب یاد رکھا جائے گا۔ رواں برس 40 مختلف دنوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔