نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت طلبا کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا نظام وضع کر دیا گیا ہے، نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبا کی معلومات دے گا۔
اعلامیہ کے مطابق معلومات میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہوں گے، طلباکی رجسٹریشن میں غلطیاں اور معلومات کا تضاد کم ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل والٹ بنایا جائے گا، طلبا کو تعلیمی اسناد تک رسائی ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ مربوط بنانے کے نادرا کے پروجیکٹ کا حصہ ہے، نادرا تمام بورڈز اور ایچ ای سی کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنا رہا ہے۔