ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کی جانب سے ان اطلاعات کو مسترد کیا گیا ہے۔
ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے لبنان کے ’المنار ٹی وی‘ پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران ایسی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹی وی پر ایک ویڈیو نشر ہوئی تھی جس میں 20 سالہ بیرن ٹرمپ کے خلاف مبینہ سازش کا ذکر کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کے قتل پر 10 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔
مبینہ ویڈیو میں ٹرمپ ٹاور اور بیرن کے اسکول و دیگر مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی۔