لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹرز نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کر دیا۔
یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔
اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا۔