سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اندرونِ ملک کے عمرہ زائرین کی تعداد 9.5 ملین رہی۔
پہلی سہ ماہی میں عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 تک پہنچ گئی، ان میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ نئے عمرہ ویزوں کے اجراء کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027ء ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027ء ہے۔