ایران کے صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے جس میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی جنگ کے اعلان سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی تینوں شاخوں کے سربراہوں نے زور دیا کہ مختلف اداروں کے درمیان بہتر اور موثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر معاشی دباو روکا جائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملکی سربراہوں نے زور دیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے نتیجے میں کمزور طبقات کو مدد ملے اور قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔