ایران نے قطر میں گرفتار ایرانی پائلٹوں کو ایران کے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایرانی حکام کے مطابق پائلٹوں کو مارچ میں بحری علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت ایرانی پائلٹ بیمار اور زخمی حالت میں تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس ایئر ایمبولنس کے ذریعے پائلٹوں کو قطر سے ایرانی اسپتال منتقل کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ایران کے 2 لڑاکا طیاروں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی کے بعد ایران کے 3 پائلٹوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی جانب سے گزشتہ ہفتے اس بات کی تردید کی گئی تھی کہ اس نے ایرانی پائلٹوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔
قطر کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی، پائلٹس کے معاملے پر ایرانی وفد کے دورے کے لیے دعوت بدستور موجود ہے۔