امریکا کے اسٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق امریکی ذخائر سے گزشتہ ہفتے مزید 53 لاکھ بیرل تیل جاری کیا گیا۔
امریکا کے پاس صرف 29 کروڑ 34 لاکھ بیرل خام تیل باقی رہ گیا جو 1982ء سے اب تک کا کم ترین ذخیرہ ہے۔
ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے لیے مارچ میں امریکا اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے دیگر رکن ممالک نے تیل کے ذخائر استعمال کرنے پر رضا مندی دی تھی۔
اس رضا مندی کے تحت امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل جاری کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا۔