سکھز فار جسٹس کے زیرِ اہتمام 15 اگست کو بھارتی قونصل خانے میلان کے باہر خالصتان فریڈم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اطالوی سکھ کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 15 اگست سکھوں کے لیے یومِ آزادی نہیں بلکہ بھارتی ریاست کی جانب سے سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مبینہ ظلم و جبر کی یاد دلاتا ہے۔
شرکاء نے ’’خالصتان زندہ باد‘‘ سمیت مختلف نعرے لگائے اور سکھوں کے حقوق، خالصتان ریفرنڈم اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کا مطالبہ کیا۔
ریلی کے منتظمین نے بھارتی حکومت پر سکھ رہنماؤں کے خلاف بیرونِ ملک کارروائیوں اور خالصتان تحریک کو دبانے کے الزامات بھی عائد کیے۔ انہوں نے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اٹلی میں سکھ کمیونٹی کو درپیش مبینہ دباؤ اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔
منتظمین کے مطابق خالصتان کے لیے ان کی جدوجہد کا بنیادی ذریعہ جمہوری ووٹ اور ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم امریکی شہر انڈیانا پولس میں ہوگا۔