مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک گھیرے میں رکھا۔
وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبادکاروں نے محمد ثابت ماجد حسون نامی فلسطینی شہری کے گھر کو اتوار کی شام گھیرے میں لے لیا جس کے باعث خاندان کے 9 افراد گھر میں محصور ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی فوج نے گھر میں پھنسے تمام 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فوجی اہلکاروں نے گھر سے روانہ ہونے سے قبل اس گھر کے گھریلو قیمتی سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ گاؤں میں بھی 3 فلسطینی خاندان اسرائیلی آبادکاروں کے محاصرے کے باعث اپنے گھروں میں محصور ہیں۔