Home اہم خبریںایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026 کے اختتام تک ختم نہ ہوئی اور آبنائے ہرمز میں حائل رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو برطانوی معیشت کی ترقی اگلے سال رک جائیگی، جنگ براہ راست برطانیہ کو متاثر کر سکتی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے وزیراعظم اور چانسلر جان ہیلی کو پیش کردہ اندرونی ماڈلنگ سے پتہ چلتا ہے کہ 2027 میں برطانیہ کی جی ڈی پی کی شرح نمو 0.3 فیصد تک کم ہو سکتی ہے جیسا کہ پہلی بار بلومبرگ نے بھی رپورٹ کیا تھا۔

سرکاری عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ معمول کے مطابق تمام ممکنہ حالات کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں، برطانوی معیشت نے رواں سال کا مضبوط آغاز دیکھا لیکن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے باعث کچھ کاروبار متاثر ہونے کے بعد ترقی میں کمی آئی۔ایران جنگ نے تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا سپلائی چین متاثر ہوئی۔۔

ماہرین اقتصادیات آئندہ چند یوم تک متوقع اعدادو شمار میں تین مہینوں میں صرف 0.4 فیصد کی ترقی کی توقع کر رہے ہیں۔

اینڈی برنہم اور چانسلر جان ہیلی کو آبنائے ہرمز کے اگلے پانچ مہینوں تک مؤثر طریقے سے بند رہنے اور نئے سال تک امریکہ اور ایران کے ساتھ کوئی مستقل امن معاہدہ نہ ہونے کی معقول ترین صورت حال پیش کی گئی ہے۔

اس منظر نامے کے مطابق برطانیہ کی معیشت 2026 کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 0.9 فیصد بڑھے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00