Home اہم خبریںایران کیساتھ امریکی معاشی مہم ناکام ہونے کا امکان ہے: سابق امریکی سفیر

ایران کیساتھ امریکی معاشی مہم ناکام ہونے کا امکان ہے: سابق امریکی سفیر

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق امریکی سفیر مارک گنسبرگ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ معاشی مہم ایک ایسی ’معاشی اعصابی جنگ‘ ہے جس میں بالآخر واشنگٹن کے پیچھے ہٹنے کا امکان زیادہ ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک گنسبرگ نے کہا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کرتا آیا ہے تاہم موجودہ صورتِ حال مختلف ہے کیونکہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر تنازع کا حصہ بن چکی ہے جبکہ ایران اپنی معیشت چلانے کے لیے درکار غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر تک بھی رسائی سے محروم ہے۔

سابق سفیر کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پاس اس بحران کے خاتمے کے لیے واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ امریکی صدر آگے کیا کرنا چاہتے ہیں تاہم واشنگٹن کی پالیسی کو ایک طویل اور انتہائی سخت مقابلے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مارک گنسبرگ نے موجودہ صورتِ حال کو ’معاشی بقاء کی جنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ تصادم سے پہلے امریکا یا ایران میں سے کون پیچھے ہٹتا ہے؟

انہوں نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح الفاظ میں یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں بالآخر امریکی انتظامیہ ایرانی حکومت کے مقابلے میں پہلے دباؤ کم کرنے یا پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00