امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے لاطینی امریکی ممالک پر مشتمل امریکاز کاؤنٹر کارٹیل کولیشن کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے علیحدگی اختیار کریں۔
امریکی وزیرِ دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی اختیار کریں۔
پاناما میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے اور حکومتوں اور عدالتوں کے اختیارات چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے آئی سی سی پر دباؤ میں حالیہ عرصے کے دوران مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات کا سامنا ہے۔
نومبر 2024 میں آئی سی سی کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔