Home اہم خبریںٹرمپ کے بچوں کے حفاظتی ٹیکے 11 تک محدود کرنے کے حکم نامے پر دستخط

ٹرمپ کے بچوں کے حفاظتی ٹیکے 11 تک محدود کرنے کے حکم نامے پر دستخط

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کے حفاظتی ٹیکے 11 تک محدود کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

وائٹ ہاؤس میں دستخط کی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ بچوں کے لیے فوری طور پر صرف 11 بنیادی ویکسینز کو گولڈ اسٹینڈرڈ تسلیم کر رہی ہے، جو انتہائی سنگین بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

حکم نامے میں خسرہ، ممپس اور ایم ایم آر کی مشترکہ ویکسین کو 3 الگ الگ ویکسینز میں تقسیم کرنے اور مختلف اوقات میں لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکی بچوں کو گولڈ اسٹینڈرز تحفظ ملے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی تنظیموں اور ڈاکٹرز نے نئے امریکی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین شیڈول میں تبدیلی سے متعلق کوئی نئی سائنسی تحقیق سامنے نہیں آئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کم ویکسین کی سفارش سے بچوں کو ایسی بیماروں کے خطرے کا زیادہ سامنا ہو گا جن سے بچاؤ ممکن ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00