Home اہم خبریںبرساتی نالے کو عبور کرنے کی کوشش، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

برساتی نالے کو عبور کرنے کی کوشش، گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

by 93 News
0 comments

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پڑانا قصبے میں اس وقت پیش آیا جب مذہبی تقریب کے لیے جانے والے ایک خاندان کی وین طغیانی زدہ برساتی نالے کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

سب ڈویژنل پولیس آفیسر اروند سنگھ نے بتایا کہ برسات کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ چکا تھا۔ مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو بار بار گاڑی روکنے اور پانی کم ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ڈرائیور نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی آگے بڑھا دی اور اس دوران تیزی سے بہتا پانی وین کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ 

ایک عینی شاہد کے مطابق پانی کی سطح اتنی بلند تھی کہ سڑک اور نالے کے درمیان فرق نظر نہیں آ رہا تھا۔ ہم نے چیخ کر ڈرائیور کو منع کیا لیکن وہ نہیں مانا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی شہریوں نے کرین اور رسیوں کی مدد سے وین کو باہر نکالا، لیکن اس کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ اب تک 8 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00