Home انٹرٹینمنٹگووندا کا مبینہ افیئر اور متنازع بیان، اہلیہ سنیتا آہوجا کا سخت ردِعمل

گووندا کا مبینہ افیئر اور متنازع بیان، اہلیہ سنیتا آہوجا کا سخت ردِعمل

by 93 News
0 comments
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ کومل کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

میڈیا سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ تم نے وہ کہاوت تو سنی ہوگی کہ بربادی کے وقت عقل ماری جاتی ہے۔ ان کی عقل بھی بالکل ختم ہوچکی ہے، اسی لیے وہ یہ سب کرتے پھر رہے ہیں، اب میں کیا ہی کہوں۔

سوشل میڈیا پر گووندا کو ’چیٹر نمبر ون‘ کہے جانے پر سنیتا نے کہا کہ جب وہ ان چیزوں کا ذکر کرتی تھیں تو لوگ انہیں ٹرول کرتے تھے، لیکن اب میڈیا اور گووندا کے مداح خود ان سے جواب مانگیں۔

اس تمام ہنگامے کے درمیان گووندا کے ایک حالیہ انٹرویو نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے افیئرز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’اگر آپ مٹھائی کی دکان کے اندر موجود ہوں اور پھر بھی بھوکے رہیں، تو یہ کتنی افسوسناک بات ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ گووندا نے اس جملے سے اہلیہ سنیتا کے تمام الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔

گووندا نے اپنی اہلیہ کے ذاتی زندگی کو عام کرنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنیتا پہلے تھوڑی تعریف کرتی ہیں اور پھر تنقید کر کے اپنی بات منوا لیتی ہیں، تاہم وہ اسے نفرت کے بجائے محبت کا انداز سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنیتا نے ایک رئیلٹی شو میں انکشاف کیا تھا کہ گووندا کے کیریئر میں متعدد افیئرز رہے ہیں جنہیں انہوں نے ہمیشہ برداشت کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00