Home انٹرٹینمنٹفردوس جمال کے طلاق اور خلع سے متعلق متضاد بیانات

فردوس جمال کے طلاق اور خلع سے متعلق متضاد بیانات

by 93 News
0 comments
فردوس چمال—فائل فوٹو

 پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی اور اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔

فردوس جمال کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر رکھنے والے اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں وہ اپنے مختلف بیانات اور نجی زندگی سے متعلق معاملات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔

فردوس جمال کے بیٹوں نے ماضی میں لوگوں سے درخواست کی تھی کہ والد کی جانب سے دیے جانے والے بیانات سے متعلق رابطہ نہ کیا جائے، ان کے بیٹوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ والدہ نے والد سے خلع کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

اب خلع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا ہے کہ میں نے خلع کا کوئی نوٹس نہیں دیکھا اور مجھے خود بھی معلوم نہیں کہ اس وقت میری ازدواجی حیثیت کیا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق نہیں دی اور میں اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر اہلیہ نے خلع حاصل کر لی ہے تو مجھے اس بارے میں علم نہیں۔

فردوس جمال نے واضح کیا کہ میری جانب سے اہلیہ کو طلاق نہیں دی گئی، تاہم دونوں کے درمیان اس وقت بات چیت نہیں ہوتی۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ مجھے بچوں نے نہیں بلکہ اہلیہ نے گھر سے نکالا، میں نے اپنا گھر اہلیہ کے نام کر دیا تھا، تاہم اب چونکہ میری آمدنی پہلے جیسی نہیں رہی، اس لیے اہلیہ نے مجھے گھر سے نکال دیا کیونکہ میں ان کے مطلوبہ طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے میں مالی مدد نہیں کر پا رہا تھا۔

فردوس جمال نے اپنی اہلیہ سے توقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی دوسرے شوہروں کی طرح چاہتا تھا کہ میرے لیے تازہ کھانا پکایا جائے، میری خواہش تھی کہ اہلیہ اور بچے میری عزت کریں اور بات سنیں۔

سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ میری یہ توقعات کوئی غیر معمولی یا نامناسب مطالبات نہیں تھے بلکہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں صرف یہی چیزیں چاہتا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00