Home انٹرٹینمنٹعبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی

by 93 News
0 comments

پاکستان کے سابق معروف ماڈل اور اداکار عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

عبداللّٰہ اعجاز پاکستانی فیشن انڈسٹری کے نمایاں میل ماڈلز میں شمار ہوتے رہے ہیں، انہوں نے 2006ء میں لکس اسٹائل ایوارڈ بھی حاصل کیا، بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ سے اداکاری کا رخ کیا اور جیو ٹی وی کے ڈراموں پیا من بھائے، نیل پالش، تیرا میرا رشتہ، سلسلے اور ہم سب امید سے ہیں سمیت دیگر پروجیکٹس میں کام کیا، وہ تماشا سیزن 3 میں بھی نظر آئے۔

عبداللّٰہ اعجاز نے یونیورسٹی کی ساتھی رابعہ سے شادی کی اور دونوں کے دو بچے ہیں، وہ اس وقت کمرشل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے عبداللّٰہ اعجاز نے کہا کہ میں اس وقت کمرشلز کی ہدایت کاری کر رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے شدید سائیاٹیکا کا درد شروع ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل شروع ہوا اور درد اتنا شدید تھا کہ میں بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا، کمر میں شدید تکلیف کے باعث مجھے لیٹ کر کھانا کھانا پڑتا تھا۔

عبداللّٰہ اعجاز نے کہا کہ یہ وقت میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت مشکل تھا، خاص طور پر اہلیہ رابعہ کے لیے، جنہوں نے بھی انتہائی مشکل وقت گزارا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ تکلیف کیوں ہوئی، شاید ضرورت سے زیادہ ورزش کرنے کی وجہ سے ایسا ہوا، تاہم یہ مسئلہ اچانک پیدا ہوا اور طویل عرصے تک تکلیف کا باعث بنا۔

عبداللّٰہ اعجاز نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رابعہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور ان کا تعلق فوجی خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو ’آئرن لیڈی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں میری بہت اچھی طرح دیکھ بھال کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00