Home اہم خبریںمائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ

مائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے۔

مائیک ہیسن نے چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیمپئنز کپ کے دوران کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ اسکلز میں بہتری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کی پہلی کڑی ہے۔

11 اگست کو نیشنل چیمپئنز کپ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے 2026-27 سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00