ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے اصول کے مطابق ہے۔
انقرہ سے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ ایران کے خلاف نہیں، خطے میں تعاون اور سلامتی کے لیے ہے، نیٹو کی طرز پر وزارتی کمیٹی اور جنرل سیکریٹریٹ قائم ہوگا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں ہوگا، مصر بھی تکنیکی معاملات حل ہونے کے بعد اس اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کا آرٹیکل 5 اجتماعی دفاع کا اصول ہے، ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوتا ہے۔