Home اہم خبریںمیر رضا کی موت سے متعلق ابتدائی اندازے مشکوک ہوگئے

میر رضا کی موت سے متعلق ابتدائی اندازے مشکوک ہوگئے

by 93 News
0 comments

کراچی کے نوجوان میر رضا کی موت سے متعلق ابتدائی اندازے مشکوک ہوگئے، جیو نیوز کو موصول ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں گولی پیچھے سے لگنے کا انکشاف ہوا ہے، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا، جسم کے مختلف نمونے حاصل کرنے کے بعد میر رضا کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔

والد میر حسین میڈیکل بورڈ کی کارروائی سے مطمئن ہیں، ان کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پولیس جو کام 8، 9 روز میں نہ کرسکی، وہ عدالت کی وجہ سے مکمل ہوا، یہ قتل ہے یا خود کُشی؟ اب سب سامنے آجائے گا۔

 آج صبح 11 بجے سوسائٹی قبرستان میں میر رضا کی قبر کشائی کی گئی۔ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں 8 رکنی میڈیکل بورڈ کی موجودگی میں کی گئی۔  پوسٹ مارٹم کے دوران میر رضا کی لاش کے مختلف نمونے حاصل کرنے کے بعد فارنزک کیلئے بھجوائے گئے۔ میر رضا کے والد نے میڈیکل بورڈ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قبر کشائی اور لاش سے نمونے حاصل کرنے کا عمل لگ بھگ 4 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد میر رضا کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔ 

اس موقع پر مرحوم کی والدہ اور ہمشیرہ بھی موجود تھیں۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00