Home اہم خبریں1 سال تک خاتون کی موت کی کسی کو خبر نہ ہوئی، فلیٹ سے ڈھانچہ برآمد

1 سال تک خاتون کی موت کی کسی کو خبر نہ ہوئی، فلیٹ سے ڈھانچہ برآمد

by 93 News
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر بنگلورو کے ایک فلیٹ سے 52 سالہ خاتون دکشائنی کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی موت تقریباً 1 سال قبل ہوئی تھی اور اس دوران فلیٹ میں موجود لاش کی کسی کو بھی خبر نہ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکشائنی مبینہ طور پر اکیلی رہتی تھیں، پولیس کو شبہ ہے کہ شوہر اور بیٹے کی موت کے بعد خاتون ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

دکشائنی کے شوہر امیش کا تقریباً 10 سال قبل انتقال ہوا تھا جبکہ بعد میں ان کا بیٹا بھی کینسر کے باعث چل بسا تھا۔

پولیس کے مطابق دکشائنی کی بیٹی اور داماد بھی تقریباً 1 سال کے دوران دکشائنی کے گھر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے رابطے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گھر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس خاتون کی موت کی اصل وجہ اور حالات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00