Home اہم خبریںامریکا کا کولمبیا کیلئے 1 ارب ڈالرز امداد بھیجنے کا عندیہ

امریکا کا کولمبیا کیلئے 1 ارب ڈالرز امداد بھیجنے کا عندیہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

امریکا نے کولمبیا کے لیے 1 ارب ڈالرز کی امداد بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے لیے کانگریس سے 1 ارب ڈالرز کی  امداد کی منظوری لینے کا ارادہ ہے۔

محکمۂ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ کولمبیا کے لیے امداد مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سیکیورٹی پیکیج کا حصہ ہو گی۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق کولمبیا کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے ’شیلڈ آف دی امریکنز‘ اتحاد میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے نئے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریئیا نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ملک میں جرائم کے خلاف سخت کارروائی اور معیشت کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدارتی انتخابات کے دوران ان کی حمایت کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00