Home اہم خبریںمیر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، نیا بورڈ دوبارہ پچھلے بورڈ سے تبدیل کردیا گیا

میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، نیا بورڈ دوبارہ پچھلے بورڈ سے تبدیل کردیا گیا

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو: میر رضا 

کراچی کے نوجوان میر رضا کی موت کا سبب جاننے کے لیے قبر کشائی کیلئے نیا بنایا جانے والا بورڈ دوبارہ پچھلے بورڈ سے تبدیل کردیا گیا، قبر کشائی کل ہوگی۔

میر رضا کی قبر کشائی کیلئے پولیس اور دیگر حکام کو تیاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، ہفتے کو صبح 11 بجے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جائے گی۔

5 رکنی بورڈ کو دوبارہ 8 رکنی بورڈ سے تبدیل کردیا گیا ہے، پچھلے میڈیکل بورڈ کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہوں گی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد پیتھالوجسٹ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر فرح وسیم بورڈ میں بطور فرانزک ایکسپرٹ شامل ہیں۔

سی پی ایل سی آفیسر عامر حسن خان بطور فرانزک آئیڈینٹفکیشن ایکسپرٹ شامل ہیں، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا بھی بورڈ ممبر برقرار ہیں۔

اس سے قبل نوجوان میر رضا علی کی قبر کشائی آج ہونا تھی جو موخر کردی گئی، میڈیکل بورڈ کے ارکان تبدیل کرنے پر میر رضا کے والد میر حسین نے شدید تحفظات  کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک پرانا میڈیکل بورڈ بحال نہیں کیا جاتا، قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

میر حسین کے وکیل جبران ناصر نے بھی نئے میڈیکل بورڈ کو مسترد کرتے ہوئے  پولیس اور سیکریٹری صحت کو نوٹس بھیجا تھا۔

جبران ناصر نے موقف اپنایا تھا کہ کیس میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے۔ پولیس، محکمۂ صحت اور وزیراعلیٰ سندھ جواب دیں کہ پہلے 8 رکنی میڈیکل بورڈ سے لوگ کیوں فارغ کیے؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم اُسی میڈیکل بورڈ سے کروایا جائے جو عدالت کے حکم پر پولیس سرجن کراچی نے تشکیل دیا تھا۔

خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ٹیلی کام کمپنی سے مقتول کا فون ریکارڈ اور اس سے رابطہ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رضا نے جس ٹیکسی سے سفر کیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا علی کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00