Home انٹرٹینمنٹجین زی ’گٹر جنریشن‘ سے سب سے بڑی ’طاقت‘ بن گئے، کنگنا کا بڑا یوٹرن

جین زی ’گٹر جنریشن‘ سے سب سے بڑی ’طاقت‘ بن گئے، کنگنا کا بڑا یوٹرن

by 93 News
0 comments
کنگنا رناوت – فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت نے نوجوان نسل سے متعلق دیے گئے بیان پر بڑا یوٹرن لے لیا، انہوں نے نئی نسل کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا۔ 

چند روز قبل نئی نسل کے احتجاج اور ان کی ویڈیو ریلز پر سخت غصے کا اظہار کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف مکمل طور پر بدل لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ جین زی ہمارے ملک کی اصل طاقت اور ایک عظیم اثاثہ ہیں۔ ہمیں اس بات کی بےحد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان اب ہماری ہندوستانی ثقافت اور پہچان کے سفیر بن کر ابھر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کنگنا کا یہ نیا بیان ان کے سابقہ رویے کے بالکل برعکس ہے۔

اس سے قبل NEET امتحان سے متعلق حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق بھارتی جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کیا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایک جگہ اتنی بدصورتی اور گندگی نہیں دیکھی۔ یہ مغرب سے متاثرہ نئی نسل کی خواتین ‘جنریشن گٹر’ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جنہیں دیکھ کر الٹی آتی ہے۔ یہ لوگ خود کو اور دنیا کو اپنی گندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ سب دیکھ کر سوشل میڈیا سے بریک کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

تاہم شدید عوامی اور سوشل میڈیا ردِعمل کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا لہجہ بدل کر نوجوانوں کی تعریفیں کرنا شروع کر دی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00