Home اہم خبریںاسلام آباد میں حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہوچکی، بلاول بھٹو

اسلام آباد میں حکومت خطرے میں ہے، الٹی گنتی شروع ہوچکی، بلاول بھٹو

by 93 News
0 comments
اسکرین گریب/ ایکس 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو غلط فہمی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، اصل میں ان کی اسلام آباد والی حکومت بھی خطرے میں ہے، ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، یہ گنتی پیپلز پارٹی نے شروع نہیں کی، ان کے اپنے لوگوں نے شروع کروائی۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی تو ہوتی رہتی ہے، اصل لڑائی کچھ اور ہے،  ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اتحادیوں سے لڑوانا چاہتا ہے، اصل لڑائی تو اسلام آباد اور لاہور کی ہورہی ہے یہ ان کے خاندان کا اپنا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام ناکام نہیں ناکام کروایا گیا ہے، جب تک عوام کی حاکمیت تسلیم نہیں کریں گے تب تک سسٹم نہیں چل پائے گا، جب تک مانیں گے نہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے یہ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی، نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلز پارٹی ساتھ نہیں دے گی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں اتنا مشکل وقت نہیں آیا جتنا آج ہے، کبھی نہیں دیکھا کہ پچاس، پچاس دن انٹرنیٹ اور سڑکیں بند ہوں، مشکل وقت ان کے لیے ہے جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور معمولات زندگی کی بحالی چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے، آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی سچائی اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور کی، کمیشن کے قیام تک احتجاج کرنے والے احتجاج اور کارروائی کرنے والے کارروائیاں بند کریں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کشمیر میں چھ مرحلوں میں الیکشن نہیں ہوا، کشمیر ایک ہے تو ایک ہی روز میں الیکشن کروایا جانا چاہیے تھا، مرحلوں میں الیکشن کروانے کا مقصد دھاندلی کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا بخوبی ادراک ہے، حکومت کو کئی بار کہا مسائل کا حل مذاکرات سے ہو سکتا ہے، کشمیر کے معاملے پر ایک سچ کمیشن بنایا جائے، جب تک سچ کمیشن رپورٹ پیش نہ کرے فریقین مزید کوئی اقدام نہ کریں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں امن قائم کیا جائے، یہ نہ سچ کمیشن بنانے کو تیار ہیں نہ شفاف الیکشن کروانے کو تیار ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے تو اپوزیشن کرنے کا شوق ہے، اگر میں اپوزیشن میں ہوتا تو انھیں لگ پتا جاتا، دھاندلی زدہ اور خونی الیکشن ہمیں قبول نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00